شازیہ مری

سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے۔ شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے۔ وہ تمام لوگ جنہیں عوام مسترد کرچکی ہے وہ تحریک انصاف میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام نے جنہیں بار بار مسترد کردیا ہے وہ اس وقت پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔ مصنوعی طور پر گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی اب اسی گملے میں ہی سڑچکی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی آئیندہ انتخابات میں سندھ سمیت پورے ملک سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔ فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو تجربہ صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا ہے۔ انہیں خود نہیں پتہ ہوتا کہ دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے