ناصر حسین شاہ

سندھ میں پانی کی قلت کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ ہے، تاہم سندھ میں پانی کی قلت کا معاملہ  انہتائی سنگین ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی ہمارا دل ہے، ہم نے اس کے پانی میں کبھی کمی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا  تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق صوبے میں 6 واٹر ہائیڈریڈ چلائے جارہے ہیں، کراچی میں جہاں پانی چوری ہوتا ہے وہاں ہم کارروائی کرتے ہیں جبکہ کراچی میں ہماری مختلف اسکیمیں بھی چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت سے کہتے ہیں سب کو حق دیا جائے، پانی کی قلت سے ملک کی معیشت کو بھی نقصان ہوگا جبکہ وفاق کے رویے سے سندھ کے عوام پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

چیف جسٹس فائز کل آذربائیجان جائینگے، جسٹس منیب قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے