سندھ

سندھ میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی (پاک صحافت) سندھ میں آئندہ دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھی جلسہ جلوس اور احتجاج و دھرنے پر کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندی عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کو روکنے کے لئے آئندہ دو ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے جن علاقوں میں دھرنے اور مظاہرے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں نیشنل ہائی وے، انڈس ہائی وے، ریلوے ٹریک اور متصل علاقے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اندورن شہروں کو جانے والی شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ کراچی میں نادرن بائی پاس، ماڑی پور روڈ، حب ریور روڈ او رشاہراہ عثمان پر احتجاج کرنے پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ کراچی کی شاہراہ فیصل اور لیاری ایکسپریس وے پر احتجاج اور دھرنے سمیت ریلیاں نہیں نکالی جا سکیں گی۔ پابندی کے باعث ان مقامات پر دھرنے، ریلیاں اور احتجاج نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے