سندھ حکومت

سندھ حکومت کیجانب سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کاروبار رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جبکہ کراچی میں اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کو رات 12 بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ٹیک اوے، ڈرائیو تھرو اور ہوم ڈلیوری 24 گھنٹے جاری رہ سکتی ہیں۔ 200 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ انڈور شادی یا تقریبات کی اجازت دی گئی ہے جبکہ 400 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ آوٹ ڈور شادی یا تقریبات کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے