سولر سسٹم

سندھ حکومت کی جانب سے 10 اضلاع میں گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی منظوری

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے 10 اضلاع میں چار ارب روپے کی لاگ سے  گھروں میں  سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔  اس حوالے سے وزیرتوانائی نے  بتایا کہ یہ پروجیکٹ سانگھڑ اور خیرپور میں فوری طور پر شروع کیا جائے گا، جب کہ تمام 10 اضلاع میں سولر ہوم سسٹم پروجیکٹ کا افتتاح اگلے ماہ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سولر ہوم سسٹم کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے 10 اضلاع میں 4 ارب روپے کی لاگت سے گھروں میں سولر سسٹم لگانے کی منظوری دے دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروجیکٹ خیرپور، سانگھڑ، بدین، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، قمبرشہدادکوٹ، تھرپارکر، سجاول اور عمرکوٹ میں شروع کیا جارہا ہے، اور ہر ضلع میں 20 ہزار گھروں کو سولر سسٹم مہیا کیا جائے گا، ہر سولر پینل کی 50 فیصد قیمت سندھ حکومت اور 50 فیصد گھروالوں کو ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے