سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیرقانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے 19 گریڈ کے افسر نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنر سندھ کو لیگل نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں گورنر سندھ، چیئرمین نیب، نگران وزیراعلی سندھ بھی شامل ہیں، چیف سیکرٹری سندھ اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی نوٹس میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے پاس 120 گاڑیاں ہیں، 42 گاڑیاں مختلف ملازمین استعمال کررہے ہیں، سندھ اسمبلی کی 42 گاڑیاں وہ ملازمین استعمال کررہے ہیں جنہیں الاٹ نہیں ہوسکتیں، رولز کے مطابق سپیکر کو سندھ اسمبلی کی 2 گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 22 گاڑیاں سپیکر سندھ اسمبلی کے زیر استعمال ہیں جو غیرقانونی ہے، ڈپٹی سپیکر کو 2 گاڑیاں استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے، ان کے زیر استعمال 3 گاڑیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے