شہباز شریف

شہباز شریف این اے 242 سے دستبردار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدر شہباز شریف کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 کیماڑی سے دستبردار ہوگئے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ الیکشن جس طرح قریب آرہے ہیں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جارہی ہے، شہباز شریف کراچی سے الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے خواجہ شعیب این اے 242 سےالیکشن لڑیں گے۔ خیال رہے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اظہار ناراضی کیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پائی تھی جس کے مطابق ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے