ظہیر احمد بابر

سربراہ پاک فضائیہ کا میانوالی ایئربیس کا دورہ

میانوالی (پاک صحافت) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے میانوالی ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ قوم کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ ایئرچیف مارشل نے وطن پر جان نچھاور کرنے کے اہلکاروں کے غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی۔

ایئرچیف مارشل کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک فوج کی ضرار کمپنی اور سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوائنٹ آپریشنز ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ایئرچیف نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کا معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے