سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ سری لنکا، سری لنکن وزیراعظم مہندہ راجا پکسا سے ملاقات

کولمبو (پاک صحافت) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان آج سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے۔  ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن وزیراعظم مہندہ راجا پکسا سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ری لنکن وزیراعظم نے سری لنکا کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا  یقین دلایا۔ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور فضائی افواج کے مابین بالخصوص دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران ائیرچیف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔ ہم بحرانوں کے علاوہ قومی تہواروں میں بھی ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سربراہ پاک فضائیہ  ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنی گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف ہونے والی جنگ میں سری لنکا کے بہادر عوام کے متاثرکن عزم کو بھی سراہا۔  یاد رہے کہ قبل ازیں سربراہ پاک فضائیہ کی کولمبو ہوائی اڈے آمد پر سری لنکن فضائیہ کے کمانڈر ائیر مارشل سدرشنا کاراگودا پاتھیرانا نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے