پرویز خٹک

سانحہ نو مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔ پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سانحہ نو مئی کا دن پاکستان کے 22 کروڑ عوام کبھی نہیں بھول سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اُن کی مقبولیت سے خائف ہے، اُن کو دن رات خواب میں بھی میں ہی نظر آتا ہوں جس کی وجہ سے یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کا دن باریاں بانٹنے والوں کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو اندھیرے میں رکھا، ووٹ حاصل کرکے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے