9 مئی

سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث عاشق نامی شرپسند گرفتار

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے پُر تشدد واقعات میں ملوث عاشق نام کا ایک شر پسند قانون کی گرفت میں آ گیا۔ ذرائع کے مطابق عاشق نامی شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرپسند عاشق کے بھائی نے ایک بیان میں بتایا کہ 9 مئی کو ان کے بھائی کو ایک نمبر سے فون آیا کہ آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے فوج مخالف نفرت انگیز بیانیے نے عاشق کی ذہن سازی کی۔

واضح رہے کہ شرپسند عاشق کے بھائی نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ اس کے بھائی کو جس کا فون آیا تھا اس کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے