کامران ٹیسوری

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کا کہنا ہےکہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملکی سالمیت پر حملہ تھا، اس کے خلاف پوری قوم یکسو اور پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت قومی یکجہتی ڈائیلاگ ہوئی، تقریب کے شرکاء نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر اور بابائے قوم ہمارے عظیم ترین رہنما ہیں، مسلح افواج قوم کے ماتھے کا جھومر ہے۔ پوری قوم اپنی افواج سے والہانہ محبت و عقیدت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ 5 سے 8 سال کے بچوں کو بہتر تربیت دینا ضروری ہے، اس ضمن میں گورنر نے پرائمری ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بہت خطرناک تھے، ہم حالت جنگ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے