چاند

سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کی رات 11بج کر 02 منٹ پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے