جہانگیر ترین

ساتھ دینے کا وعدہ کروں تو ہمیشہ ساتھ رہتا ہوں، جہانگیر ترین

ملتان (پاک صحافت) چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ساتھ دینے کا وعدہ کرتا ہوں تو ہمیشہ اُس کے ساتھ رہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے آیا ہوں، تمام مسائل کا حل 8 تاریخ کے بعد شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زوردار طریقے سے الیکشن لڑیں گے، این اے 149 کے مسائل کو حل کرنا ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا اُن کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ لاڈلا کہنے والے سنیں، میرا آبائی گھر اسی حلقے میں ہے۔ یہ پاکستان کی ضرورت ہے کہ 5 سال کےلیے حکومت آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے بغیر ملک نہیں چلتے، ہماری پہلی ترجیح معیشت کو چمکانا ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہبازشریف

9 مئی دو سوچوں کو الگ کردینے والا دِن ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے