دوست محمد مزاری

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

لاہور (پاک صحافت) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا، ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آپ کے آنے سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزید مظبوط ہوگی، آپ نے ماضی میں بھی آئین و قانون کے لیے جدوجہد کی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کو ملک میں جو آگ لگائی اس کا حساب قوم لے کر رہے گی، عمران خان کے تربیت یافتہ جھتوں نے جناح ہاؤس کو بھی نہیں بخشا، اس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے