پارلیمنٹ

قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نو مئی کے تمام مقدمات موجودہ قوانین کے تحت چلیں گے۔

قرارداد میں مزید لکھا گیا ہے کہ نو مئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس پر ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے مںظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے