پرویز خٹک

سابق چیئرمین پی ٹی آئی میں غرور آ گیا تھا، پرویز خٹک

(پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی پارلمینٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی میں شعور نہیں تھا کہ حکومت کیسے چلائی جاتی ہے، ان میں غرور آگیا تھا۔ پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی پارلمینٹیرین پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال کی زندگی پریشان کُن تھی، پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی گدھا بھی باہر سے آجاتا تو وہ باعزت ہوتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں فیصلے ہوتے تھے مگر چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہی نہیں ہوتا تھا، حکومت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی ہی نہیں، حکومت تو اعظم خان چلاتا تھا۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو نہ کابینہ میں اور نہ ہی گھر میں اختیار تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فیصلے کر کے رات کو گھر جاتے تو صبح فیصلے تبدیل کر دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے