خواجہ آصف

سائفر کا معاملہ، بات چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی تک جا سکتی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سائفر معاملے پر بات چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی تک جا سکتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 100 فیصد آرٹیکل چھ لگ سکتا ہے، سائفر سیکرٹ دستاویز ہوتا ہے جسے سیاست کے لیے استعمال کیا گیا، جیب سے نکال کر سائفر دکھایا پھر کہا گیا گم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس سے بڑی ملک سے غداری نہیں ہو سکتی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ذریعے قومی سلامتی کو کمپرومائز کیا گیا، یہ شخص اپنے سیاسی فوائد کے لیے سیکرٹ ڈاکومنٹ کو استعمال کر سکتا ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ اگر سائفر گم ہوا تو جیب سے نکال کر کیا دکھایا گیا تھا، اعظم خان کا بیان اہم ہے اور ان کے ساتھی بھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ جس جوڈیشل افسر کے سامنے اعظم خان نے مؤقف دیا اس سے پوچھا جا سکتا ہے، سابق وزیراعظم کو بیان پر تحفظات ہیں تو عدالت سے کہیں کہ اعظم خان کابیان کیا درست ہے۔ مجھ پر اقامہ کی وجہ سے آرٹیکل 6 لگا دیا گیا تھا، بشیر میمن نے آرٹیکل 6 نہ لگنے دیا، اقامے پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے تو یہ تو سیکرٹ ڈاکومنٹ ہے، اس کیس پر آرٹیکل 6 سو فیصد لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے