اداکار فیروز خان

تکلیف کے بدلے تکلیف دینا صحیح نہیں ہے ہمیں لوگوں کو معاف کردینا چاہیئے، فیروز خان

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ تکلیف کے بدلے تکلیف دینا صحیح نہیں ہے ہمیں لوگوں کو معاف کردینا چاہیئے اور دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہیئے کیونکہ اللہ تعالیٰ معافی کو، ہاتھ ملانے کو اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کو پسند کرتا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں کیا کروں اور مجھے اپنا آپ بالکل تنہا محسوس ہوا کیونکہ ساری بندوقوں کا رُخ میری طرف تھا اور میرے پاس مدد مانگنے کے لیے صرف ایک اللہ کا در تھا۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے مزید کہاکہ لیکن اب وقت بدل گیا ہے اور میں ایک ایسی پوزیشن میں ہوں کہ میں وہی تکلیف جوکہ مجھے پہنچی میں قانونی طور پر ان لوگوں کو قانون طور پر پہنچا سکتا ہوں جنہوں نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ مگر میں یہ سوچتا ہوں کہ تکلیف کے بدلے تکلیف دینا صحیح نہیں ہے ہمیں لوگوں کو معاف کردینا چاہیئے ۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے