شازیہ مری

روضہ رسولﷺ پر پیش آنے والے واقعے نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نےکل مسجد نبوی میں ہونے والی حرکت اور ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان کے پیروکاروں کے طرز عمل پر حیرت تو نہیں مگر کل کہ واقعے پر بےحد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نے کہا ہے کہ روضہ رسولﷺ پر پیش آنے والے واقعے نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ترجمان شازیہ مری نے  جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے، مقدس مقام جہاں فرشتے بھی درود شریف کا ورد کرتے ہیں وہاں پی ٹی آئی نے تماشہ کیا۔ روضہ رسول کی حرمت کا خیال نہ رکھنے والوں نے اپنے آپ کو بے نقاب کردیا ہے، عمران خان نے بیرونی ایجنڈے کے تحت ایک نسل کو گمراہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی نے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت مسجدِ نبویﷺ میں ہلڑبازی کی، شیخ رشید نے پہلے ہی اس منصوبہ بندی کی خبر سنا کر دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرسی اور اقتدار کی ہوس میں تمام حدیں پار کر دی ہیں، عمران نے ملک میں معاشی و اقتصادی تباہی کی اور اب سماج کو بگاڑنے کے پیچھے پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے