مریم نواز

عمران خان اور اسکے ساتھیوں کے چہرے سے کل قدرت نے نقاب کو اتار پھینکا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں کے چہرے سے کل قدرت نے نقاب کو اتار پھینکا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کل حرمِ پاک مدینہ منورہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی، حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا، نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے