رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے پنجاب حکومت گرانے کو وفاقی حکومت کے گرنے کے مترادف قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  رانا ثاء اللہ نے عثمان بزدار حکومت کے گرانے کو وفاقی حکومت کے گرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا گرایا جانا وفاقی حکومت کے گرائے جانے کے مترادف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے پاس مطلوبہ تعداد پوری ہو جاتی ہے تو ہم فوری طور پر پنجاب حکومت گرا دیں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے بعد ہم اپنی حکومت بنا لیں بلکہ ہم شفاف انتخابات کرائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کو گرانے سے متعلق بیان میں رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ یہ سیاسی طور پر درست نہیں ہوگا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بنائیں، عثمان بزدار جائیں گے تو ہم حکومت نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے جانے کے بعد صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے