ویوو وی 21

ویوو کا نیا اسمارٹ فون وی 21 اب پاکستان میں بھی دستیاب

اسلام آباد (پاک صحافت) دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ویوو کا نیا اسمارٹ فون وی 21 اب پاکستان میں بھی فروخت کے لئے دستیاب ہے۔ ویوو  وی 21 میں فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں او آئی ایس بھی موجود ہے جو فرنٹ کیمروں میں نہیں ہوتا۔ یاد  رہے کہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وی 21 میں فرنٹ پر 44 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں او آئی ایس بھی موجود ہے جو فرنٹ کیمروں میں نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ ایکسٹرا اسموتھ نس کے لیے ای آئی ایس کا فیچر بھی کیمرے کا حصہ ہے جبکہ 3 ایل ای ڈیز بھی فریم میں موجود ہیں جو تاریکی میں تصاویر لینے کو مدد فراہم کرتی ہیں۔ اسی طرح اے آئی نائٹ پورٹریٹ موڈ کے ساتھ آٹوفوکس جیسا فیچر بھی اس کیمرے کا حصہ ہے جو اکثر فلیگ شپ فونز میں بھی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ فون کے بیک پر یئے گئے کیمرا سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس سسٹم موجود ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ وی 21 میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ فونز میں ایسا ریم فیچر دیا گیا ہے جس سے سسٹم ایسے کام کرتا ہے جیسے اس میں 11 جی بی ریم موجود ہے۔ یاد رہے کہ یہ فون پری آرڈر میں 59 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس کی باقاعدہ فروخت 8 جون سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے