بلاول بھٹو

دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور رواداری کے فروغ میں پاکستان اور ترکیہ ساتھ ہیں، ہم مل کر دہشتگردی کے اس خطرے پر قابو پائیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مزید  کہا کہ انقرہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، اس دہشتگرد حملے میں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے