احسن اقبال

دہشتگردوں کو کیونکر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پنجگور اورنوشکی میں دہشتگردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ناکام بنانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ دہشتگردوں کو کیونکر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سیکیورٹی فورسز کو سراہتے  ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے نوشکی اور پنجگور میں جس جرات سے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس جرات سے دہشتگردوں کے حملہ ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ  وفاقی و صوبائی حکومتوں سے یہ سوال پوچھنا بنتا ہے کہ بلوچستان جہاں مکمل امن بحال ہو چکا تھا ، وہاں کچھ عرصے سے دہشتگردوں کو کیونکر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے