شہباز گل

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل گرفتار

مظفرگڑھ (پاک صحافت) پنجاب پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مظفر گڑھ میں شہباز گل نے مسلح افراد کے ہمراہ مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا، مسلح افراد کی موجودگی کے باعث پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو نقص امن کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈی پی او کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی کہ شہباز گل کے ساتھ موجود سکیورٹی اہلکاروں کو روکا جائے، ان کا اسلحہ تحویل میں لے لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار و امیر مقام نے دورۂ بشکیک ملتوی ہونے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغیزستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے نائب وزیرِ اعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے