مفتاح اسماعیل

حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت درست سمت کیجانب گامزن ہے۔ وزیر خزانہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کے معاشی حالات اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مقامی ٹریکٹر کی صنعت کے فروغ کیلئے آٹو پارٹس کی درآمد کو آسان بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے، پوری کوشش ہے کہ جلد حالات کو بہتر کیا جائے، سیلاب کی وجہ سے معاشی دباو اور بڑھ گیا ہے۔ مشکلات کے باوجود سیلاب متاثرین کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے