ترجمان دفتر خارجہ

حکومت ہند پر زور دیتے ہیں کہ وہ طاقت کے اندھا دھند استعمال اور کشمیریوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ برہان وانی کو کشمیر کی آزادی کی تحریک کے چہرے کے طور پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ہم حکومت ہند پر زور دیتے ہیں کہ وہ طاقت کے اندھا دھند استعمال اور کشمیریوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

تفصیلات  کے مطابق برہان وانی کی چھٹی برسی پر بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے جاری پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں برہان وانی کی خدمات اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت ہند پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو نشانہ بنانے سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے