اسکولز

حکومت کے فیصلے پر آج سے تعلیمی ادارے کھول دئے گئے

اسلام آ باد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق سندھ کے علاوہ آج سے  ملک بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھول دئے گئے ہیں تاہم کورونا کی صورتحال کی وجہ سے فیصل آباد، گوجرانوالہ اور  راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری50 فیصد رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے سبب یکم مارچ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق ہفتے میں 5 روز تک کھلے رہیں گے۔وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ کورونا کی وجہ سے بعض بڑے شہروں میں 50 فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28 فروری کو ختم ہو جائے گی اور یکم مارچ 2021 سے تمام اسکولز  معمول کے مطابق  کھلیں گے۔

مزید پڑھیں: موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کا وقت پر کھلنا ممکن نہیں: شفقت محمود

دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کیاہے اور  وزیر تعلیم سعید غنی کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں میں سو فیصد بچوں کو بلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔سعید غنی کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر تعلیم نے یکم مارچ سے سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اسکول جانے کا اعلان کیا تھا جبکہ سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ بلایا جائے گا تو فاصلہ کیسے رکھا جائے گا؟

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ہم سندھ میں اپنا فیصلہ برقرار رکھیں گے اور کووڈ-19 کے اختتام پر سو فیصد بچوں کو ایک ساتھ اجازت دیں گے جبکہ  طے شدہ فیصلوں کے مطابق اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری ہوگی  اور اسکولوں میں بچوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

یاد رہے مارچ 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بشمول کالجز اور جامعات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کیسز میں کمی کے باعث مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوا اور اس دوران طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81  ہزار 365 ہوگئی ہے اور 12896 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 836 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے