رضا ربانی

حکومت کے اقدامات آئین و قانون کی خلاف ورزی ہیں، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت کے اقدامات آئین و قانون کی خلاف ورزی ہیں، اسی وجہ سے خودمختار اور نیم خودمختار اداروں میں تعیناتیاں غیر قانونی قراردی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ریاستی اداروں کی بدنامی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے جاری بیان میں کہا کہ عدلیہ پر حملے کا حالیہ واقع اس کا تسلسل ہے، حکومت اور اس کے کارکنان جب خلاف فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کے جج پر حملہ کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ حکومت کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے۔

واضح رہے کہ رضا ربانی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پر حملے کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے تمام فیصلے آرڈینینس کے زریعے باہر ہو رہے ہیں۔ اداروں کو اس طرح منظم طریقے سے ختم کرنا فاشزم کا خاصہ ہے۔ اہم فیصلوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا، قومی سلامتی پالیسی ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش بھی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے