شہبازشریف

حکومت کیجانب سے نوجوانوں کو قابل بنانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو قابل بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اور کاوشیں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے انوویشن ہب کے افتتاح کے موقع وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور مباحثے سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ جدید علوم عصر حاضر کی ضرورت ہے اور حکومت جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جدید پالیسی سازی کے خیالات کے لیے وزارتوں میں باصلاحیت نوجوانوں کے لیے سیل قائم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو قومی ترقی میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید منصوبے کو اسٹیک ہولڈرز سے قیمتی آراء ملے گی تاکہ حکومت کو اپنی قومی پالیسیوں کو بہتر اور بہتر بنانے میں مدد ملے۔ جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کی آج کی دنیا میں بہت اہمیت ہے اور ماہرین، دانشوروں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تجاویز کے ذریعے حکومت سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے