حمزہ شہباز

پی ٹی آئی حکومت نے ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کرتی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، سبز باغ دکھانے کی حقیقت بھی سامنے آ گئی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ اس کے برعکس حکومت خوشیاں منا رہی ہے، حمزہ شہباز  کا کہنا ہے کہ ایسی کارکردگی پر تو منہ چھپانا چاہیئے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ساڑھے 5 فیصد والی ترقی کی شرح 1 فیصد پر لے آئے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ آٹا، چینی، گوشت، دودھ، دالوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء 50 فیصد سے بھی زائد مہنگی ہو چکیں۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی آٹے، چینی، گھی وغیرہ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، افراط زر 20 فیصد سے زائد ہو چکا۔ ادارۂ شماریات کے مطابق پاکستان کا ہر 16 واں گھر غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے