خواجہ آصف

اقتدار کی ہوس عمران خان کو وطن دشمنی پر لے آئی ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اقتدار کی محرومی اور ہوس عمران خان کو وطن دشمنی پر لے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں وہاں پہنچ چکا ہے جہاں وطن کی محبت حیثیت نہیں رکھتی، اس کے لیے اول و آخر اس کی ذات ہے۔ یہ شخص اقتدار کے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی زبان پاکستان دشمنی کی زبان ہے، اس کے ورکروں کی تربیت کی بنیاد نفرت اور تقسیم ہے، ملکی صورت حال اس کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقتدار کی محرومی عمران خان کو وطن دشمنی پر لے آئی ہے۔ اداروں اور ملک کے خلاف عمران خان کے بیانات قابل مذمت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے