احسن اقبال

ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن کے خلاف کرپشن کا جھوٹا کیس بناتی ہے۔ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ یہ نااہل حکومت ہے، 3 سالوں کے دوران ملکی قرضوں میں ایک کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے ہمران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے 2018ء سے ملک پر معاشی اور اقتصادی تباہی مسلط کر رکھی ہے، دو ماہ کے دوران روپے کی قدر میں بے پناہ کمی ہوئی،  روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا بڑھنا لازم ہے، عوام کو صرف بدترین مہنگائی ملی ہے۔

واض رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے ہر کیس کو ہائیکورٹ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، پچھلے تین سال سے ہمارے خلاف کردار کشی کی ایک مہم چل رہی ہے۔ جب بھی حکومت ناکامی کی وکٹ پر بولڈ ہوتی تو عوامی توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن پر جھوٹا کیس بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے