شاہد خاقان عباسی

حکومت کو عوام اور ملک کی کوئی پرواہ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو پاکستانی عوام اور ملک کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ نااہل وزیراعظم اور اس کی ٹیم صرف مخالفین سے سیاسی انتقام لینے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ افسوس ہوتا ہے کہ کس قسم کے حکمرانوں کو پاکستانی قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ قومی اداروں سمیت خارجہ پالیسی اور معیشت کو دو سال میں تباہ کردیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم ملکی خارجہ پالیسی کے بارے میں جانتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارت بند ہے۔ اس کے باوجود وفاقی حکومت نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری منظور کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چینی کے بدلے کشمیر کا سودا کبھی قبول نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے