شہباز شریف

ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات پرڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب  اختلاف میاں شہباز شریف نے   ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کی وفات پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام عمر مظلوم طبقات خاص طورپر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے سرگرم عمل رہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق سینیٹر اوربزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سادہ طبیعت ، ملنسار اور ہنس مکھ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پختہ سیاسی نظریات رکھنے والے رہنما تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو صبرجمیل دے۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے ہیں۔ خیال رہے کہ  ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق  ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے