مولانا عبدالغفور حیدری

حکومت کو سیاسی طور پر ایسی تاریخی شکست دینگے کہ یہ یاد رکھیں گے، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری  کا کہنا ہے کہ حکومت  کو سیاسی  طور پر ایسی تاریخی شکست دینگے کہ یہ یاد رکھیں گے۔ ان کاکہنا ہے کہ اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اب شاید تلوار کو میان میں ڈالنا مشکل ہوگا، انشاء اللہ سیاسی  طور پر ایسی تاریخی شکست دینگے کہ یہ یاد رکھیں گے۔ اہوں نے  حکومت کو خبردار کرتے ہوئے  مزید  کہا کہ   اب فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کے رہنما نے  میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے پی ٹی آئی  حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ لاجز میں دھاوا بولا وہاں خواتین اراکین اسمبلی تھیں انھیں بھی زد کوب کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا مگر اس صورتحال میں ممکن نہیں، مسئلہ ہم نے تو پیدا ہی نہیں کیا تو کیسے بات چیت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے