چینی

حکومت کا چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آر نے ٹیمیں تعینات کردیں ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔ افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سیکیورٹی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف بھی کارروائیاں تیز کریں۔

دوسری جانب ایف بی آر نے اشیا کی غیرقانونی نقل و حمل اور اسمگلنگ روکنے کیلئے آزادکشمیر کو پاکستان سے ملانے والی 2 شاہراہوں پر چوکیاں قائم کرلی ہیں۔

ایف بی آر نے کوہالہ پل اور منگلہ پل پر چیک پوسٹیں قائم کیں اور چیک پوسٹوں کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا بیٹی کیساتھ کرغزستان سے آنے والے طلبہ کا ایئرپورٹ پر استقبال

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ اپنی بیٹی کے ساتھ طلبہ کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے