مریم اورنگزیب

حکومت بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے نیشنل ایمرجنسی پلان دے گی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت جلد بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے نیشنل ایمرجنسی پلان دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاپولیشن کونسل کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں تجویز پیش کی ہے کہ بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں۔ جلد اس کے لیے نیشنل ایمرجنسی پلان دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی طرح بڑھتی آبادی بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ پاکستان کی آبادی 2 فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تیل

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، سوئی ناردرن کو فراہمی شروع

پشاور (پاک صحافت) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے