مریم نواز

حکومت امریکہ کو اڈے دی چکی ہے، مریم نواز کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت امریکہ کو اڈے دے چکی ہے۔ جبکہ عوامی ردعمل کے خوف سے اس بات کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور کوئی اختلاف نہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا موقف اور نواز شریف کا موقف ایک ہی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔ جبکہ عوامی ردعمل کے خوف سے اس بات کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ وہ اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے اور اب اس حوالے سے گفتگو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت قومی اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے