حافظ حمداللہ

حقیقت یہ ہے کہ مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حاٖفظ  حمد اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو مافیاز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے کہتے ہیں مافیاز کام نہیں کرنے دیتے، جبکہ حقیقت یہی ہے کہ کابینہ میں ہی مافیاز بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ا پوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ مافیاز کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات اسلام  آباد سے جاری بیان میں کہی۔  حافظ حمد اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہاکہ جب آپ اور آپ کی حکومت اتنی بے بس ہے، تو مستعفی ہو کر گھر جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی، دوائی، پٹرول مافیاز کی لمبی فہرست ہے، جس کی سرپرستی آپ کررہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قوم کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے