حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ کیجانب سے مولانا فضل الرحمان اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تردید

لاہور (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن خفیہ سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جس سے بھی ملاقات ہوگی وہ قوم کے سامنے ہوگی، انہوں نے جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جن میڈیا ہاؤسز نے خفیہ ملاقات کی خبر شائع کی بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤسز خبر شائع کرنے سے پہلے تصدیق کیا کریں، مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اور آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ عدم اعتماد تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد مزاکراتی جرگہ تشکیل دے گی، جرگہ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے