حسن مرتضی

عمران خان مذموم مقاصد کیلئے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنارہے ہیں۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ عمران خان مذموم مقاصد کے لیے آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنارہے ہیں، وہ کبھی ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا تقرر اتحادی حکومت کی مشاورت سے ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لندن کو آرمی چیف کی تعیناتی سے جوڑنا احمقانہ خیال ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے استعفے دینے والوں کو آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کرنے کا حق نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تونسہ کے دو چکر لگا کر آپ سیلاب زدگان کے زخم نہیں دھو سکتے۔ عمران خان کا گھناونا چہرہ اب قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے