جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان رابطوں کا پتا چلایا گیا، سی سی پی او پشاور

پشاور (پاک صحافت) سی سی پی او پشاور اشفاق انور کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان رابطوں کا پتا چلایا گیا۔ خیال رہے کہ پشاور میں انسداد دہشتگردی کے تحت 5 مقدمات درج اور 275 ملزمان گرفتار ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق سابق ایم پی ایز فضل الہٰی، ملک واجد اور پیر فدا محمد کارکنان سے مسلسل رابطے میں رہے، کارکنان ریڈیو پاکستان، باچا خان چوک، اسمبلی چوک اور قلعہ بالاحصار کے اطراف میں موجود تھے۔ سابق ضلع ناظم عاصم خان، مینا خان سمیت دیگر رہنما بھی کارکنان کے ساتھ رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ سابق ایم پی ایز فضل الہٰی، ملک واجد اور پیر فدا محمد سمیت متعدد رہنما روپوش ہیں۔ سی سی پی او اشفاق انور نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین گرفتاری کے ڈر سے گھروں سے غائب ہیں، جہاں سے بھی سراغ ملا نامزد ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے