جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل شروع

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین کا اپنی نئی سیاسی پارٹی کے قیام سے متعلق مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں۔جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سےمتعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سےمشاورت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین آج بھی اسلام آباد میں اہم ترین شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والی پنجاب کی اہم ترین شخصیت جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔ جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے مختلف ممبران سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین اہم ملاقاتوں کے بعد آج لاہور روانہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے