جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ، 340 شرپسند گرفتار

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 340 شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی گئی۔

تٖفصیلات کے مطابق سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں لاہور کے 70 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کی تھیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے تصاویر کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے