جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مرکزی شر پسند پی ٹی آئی کا کارکن نکلا

لاہور (پاک صحافت) جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مرکزی شر پسند کردار سے متعلق کیا گیا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا۔ مذکورہ مرکزی شر پسند شخص بھی پی ٹی آئی کا سرگرم کارکن نکلا، جس کا نام عمران محبوب ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق شر پسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتداء میں جناح ہاؤس بھیجا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے شر پسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قرار دے کر حملے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر لگایا گیا۔ شر پسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم ہے جو سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔ شر پسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے۔ ایسے کرداروں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے