شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا عبدالحفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے  عبدالحفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں انہیں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں اس لئے حکومتی امیدوار کو ہی سپورٹ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر آگے کا لائحہ عمل سوچیں  گے، شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ  میر ی ذات کی بات ہوتی تو مسئلہ نہیں  تھا،بلوچستان کے عوام کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ ملاقات کے بعد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے بھی حکومت نے وعدے کئے تھے اب پھر کیے ہیں یقین کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں بلوچستان کے مسائل ان کے سامنے رکھے، مسائل کے حل کی پہلے بھی یقین دہانی کرائی گئی اور آج بھی کرائی گئی۔

واضح رہے قومی اسمبلی کے 341ارکان کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کو ایوان میں 181ارکان کی حمایت جبکہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو 160ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ پی ٹی آئی کے157، ق لیگ کے5 ، ایم کیو ایم کے 7ارکان، جی ڈی اے کے 3،عوامی مسلم لیگ کا ایک، بی اے پی کے5ارکان ، جمہوری وطن پارٹی کا ایک اور ایک آزاد رکن عبدالحفیظ شیخ کی حمایت کررہا ہے۔ دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کو پیپلز پارٹی کے 55، ن لیگ کے 83 ارکان کی حمایت حاصل ہےجبکہ ایم ایم اے کے 14، اے این پی کا ایک رکن ، بی این پی کے 4 اور 3آزاد ارکان بھی یوسف رضاگیلانی کی حمایت میں ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے ایک رکن نےالیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے