اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، اسحاق ڈار

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کےر ہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات کی وجہ سے آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں میں ملک کی معیشت اور موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے بانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ان شاء اللّٰہ 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اسحاق ڈار کی نوازشریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ کوششیں کامیاب رہیں، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ گواہ ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی، ملک میں موٹرویز، اسپتال اور یونیورسٹیاں بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے