سعید غنی

جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدے کے تحت ہی ترامیم کی جائیں گی۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی قانون کے متعلق جماعت اسلامی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ہی قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ قانون میں کچھ ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات تک یوسیز اور متعلقہ ادارے کام جاری رکھیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے اور کمیٹی فیصلے کو دیکھے گی کہ کہاں کہاں اپیل میں جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے قانون کی شکل مختلف تھی، اب فیصلہ آیا ہے تو قانون کچھ اور ہے، فيصلے سے وفاقی حکومت جو کام کروا رہی ہے اس پر بھی فرق پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے